ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ مغربی ہوائیں 18 جنوری کو شمالی بلوچستان میں داخل ہوں گی۔ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت اور چمن میں بادل برسیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ 21 جنوری کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جہاں بارش کیساتھ برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو مزید سخت سردی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 21 یا 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21 یا 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے، اس دوران شہر قائد کا درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں رہے گا۔ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سردی کی نئی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہے گی، کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے باعث ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close