بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

کوئٹہ(پی این آئی)بارشوں کا نیا سلسلہ شروع۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان۔

محکمہ موسمیات نے بدھ اورجمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 18 جنوری کوداخل ہوں گی ،19 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے، محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، ہرنائی میں بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا ۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی 17،لہہ منفی 15، استورمنفی12،اسکردومنفی 09،زیارت ،بگروٹ، مالم جبہ منفی07،مستونگ ،دیر، پارہ چنار ، راولاکوٹ ،قلات منفی06 ، کوئٹہ اور پشین میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close