محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئند ہ کچھ روز تک کراچی ٰمیں شدید سردی کی پیش گوئی کر دی ہے، جب کہ درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی والوں نے گزشتہ رات رواں ماہ کی سرد ترین رات کا سامنا کیا ، موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق گزشتہ رات سے کراچی کولڈ ویو کی لپیٹ میں ہے ،جس کی وجہ سے گزشتہ رات رواں ماہ کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کلفٹن میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ موسمیاتی تجزیہ کار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج سے 16 جنوری کے دوران شہر میں کولڈ ویو کی شدت زائد رہے گی، شہر کے شمالی حصے میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جب کہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، آج شام سے شہر میں چلنے والی تیز گرد آلود ہواؤں کی شدت میں کمی آجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close