اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطۂ پوٹھوہار میں بارش متو قع ۔اس دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ،بالا ئی خیبر پختو نخوا، مری ا و ر گلیات میں درمیانی سے شدید بارش/برفباری کا امکان۔
پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند کا امکان ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد اوربالائی/وسطی پنجاب میں بارش ہوئی۔ اس دوران مالم جبہ ، کالام اورمری میں برفباری بھی ریکارڈ ہوئی ۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔پنجاب کے میدانی علاقے اور با لائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 34 ،سٹی28)، راولاکوٹ ، گڑھی دوپٹہ 05، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 32، دیر (بالائی 20 ، زیریں 16)، سیدو شریف 18، بالاکوٹ16 ، پٹن 10، کالام، پاراچنار 09 ، باچا خان، میر کھانی 08، چترال 06، کاکول 05، مردان، دروش 04، بنوں02، پشاور (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، ڈی آئی خان (سٹی 01)،پنجاب: مری 03،جہلم02،اسلام آباد (زیرو پوائنٹ02، گولڑہ، بوکڑا01)، راولپنڈی (کچہری01)،اٹک،منگلا،گوجرانوالہ، جھنگ، اوکاڑہ، سیالکوٹ(سٹی) 01۔برفباری (انچ): مالم جبہ 16، کالام اورمری میں 05 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: زیارت منفی 12، لہہ منفی10،قلات منفی 08، گوپس منفی 07 ، کالام منفی 06 ، کو ئٹہ، پا رہ چنار منفی 05، مالم جبہ ، ہنزہ منفی 04 اور مری میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں