کراچی والے خبردار ہوشیار، درجہ حرارت کہاں تک گرے گا؟

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں17 جنوری تک درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آج دن بھر گرد آلود سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، سردی کی لہر سندھ کو 17 جنوری تک لپیٹ میں رکھے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں دن کادرجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،

بالائی سندھ میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close