کوئٹہ (پی این آئی)بارشوں اور برفباری کا سلسلہ کتنے دنوں تک جاری رہے گا؟۔۔ محکمہ موسمیات نے 2روز تک بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارش اوربرف باری جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے ۔محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے 17 جنوری تک سرد لہر اور سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کردیا گیا ہے،محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں