بارشیں کتنے دن تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور ( پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہو گئیں ہیں، جو 10 جنوری کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ان ہواوں کے باعث 10 کی رات اور 11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن ،مسلم باغ اور پشین میں بارش / برفباری جب کہ چند مقا مات پر تیز بارش /برفباری کا بھی امکان ہے۔

11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، چارسدہ، باجوڑ،کرم، وزیرستان ،کوہاٹ، بنوں ، کرک، پشاور، نوشہرہ، صوابی ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ اور لاہور میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔11اور 12 جنوری کو مکران کے ساحلی علاقوں،ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے13 جنوری کے دوران مری، گلیات ،کشمیر(وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شِگر)، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں