برفباری اور بارشوں کا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ مغربی اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا ۔ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کی توقع ہے جب کہ پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدیددھند کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک تاہم مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدیدسرد رہے گا ۔ لاہور، شیخوپورہ،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر ،منڈی بہاؤالدین ، گجرات، قصور، خانیوال اور ملتان میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے. خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تا ہم دیر، چترال، سوات ، کوہستا ن، کرم اور وزیرستان میں بارش اور برفباری متوقع ہے. بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور چمن میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close