ملک میں سردی کی نئی شدید لہر کب سے شروع ہوگی ؟خبردار کردیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)معروف موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی نئی شدید لہرکی پیشگوئی کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہناتھا کہ 14 جنوری سے سردی کی شدید لہر ملک کو لپیٹ میں لے سکتی ہے ،13 جنوری سے کراچی میں سردی کی شدت امیں اضافہ ہونا شروع ہو گا ،14 سے 17 جنوری کے دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے ، کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت 4 سے 6 تک بھی گر سکتا ہے ،

سردی کی لہر 18 جنوری تک ملک پر اثر انداز رہے گی ۔ان کا کہناتھا کہ سردی کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی ،،سندھ پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے 2 ڈگری سینتی گریڈ تک گر سکتا ہے ۔ دوسری جانب استور میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، میدانی علاقوں میں ایک فٹ اور بالائی علاقوں میں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے ، شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر جبکہ بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے ۔اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ کو تیز بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں