محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری سے متعلق پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا امکان ہے، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے پارہ مزید گر گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے جبکہ پوٹھوہار ریجن، کشمیر بھی ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ادھر کوئٹہ ،چمن اور چکوال میں ہلکی بارش ریکارڈہوئی ہے جہاں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو میں پارہ منفی 13 ،لیہہ میں منفی 11 ریکارڈکیاگیا،استور اور گوپس میں پارہ منفی 9 ، ہنزہ منفی 8 ،پاراچنار میں منفی 6ریکارڈکیاگیا جبکہ کالام اور گلگت میں پارہ منفی 5 ، قلات اور بگروٹ میں منفی 4 ڈگری ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close