طاقتور بارشیں شروع، سردی بڑھنے والی ہے، محکمہ موسمیات کی ہلچل مچادینے والی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرداور مطلع ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار، کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ پنجاب خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھند کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا،اسلام آباد میں شام کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور ابرآلود رہے گا،کوئٹہ، ژوب، زیارت، ہرنائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن، پشین میں بارش، برفباری کاامکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا،مری گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہے گا،مری میں شام کے اوقات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں