لاہو (پی این آئی) محکمہ موسمیات نےکل سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں6 جنوری کی شام سے داخل ہوں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت اور چمن میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7سے 9جنوری کے دوران مری، گلیات، کشمیر، گلگت، چترال اور مالاکنڈ میں بارش کا امکان ہے۔ ویک اینڈ پر اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں 5 سی7ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمد و رفت میں رکاوٹ کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ بارش بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ بارش کے باعث دھند کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں