اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 6 جنوری سے داخل ہو کر ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اور 8 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ چمن اور پشین میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 سے 9 جنوری کے دوران مری، گلیات، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شِگر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور کوہاٹ میں ہلکی بارش کی توقع ہے، بارش بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی جبکہ اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے باعث دن کے درجہ حرات میں 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں