بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گااور بارش کا کوئی امکان نہیں۔ پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 17 ،اسکردو منفی 12،استور منفی 11،زیارت، گوپس منفی 10،کالام منفی 09، قلات منفی 08،کوئٹہ،گلگت، بگروٹ ، پاراچنارمنفی 06،دیراور راولاکوٹ میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close