بارشیں ہی بارشیں، بارشوں کا سلسلہ کب شروع ہوگا اور کتنے دن جاری رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)موسمیاتی ادارے کے مطابق مغربی ہوائوں کا ایک اور سلسلہ اس ہفتے کے آخر میں خیبرپختونخواہ سے داخل ہونے کا امکان ہے جس سے پشاور کوئٹہ سمیت مختلف مقامات پر بارشون کا امکان ہے ۔اس دوران ملک کے بالائی مغربی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

7 جنوری سے9جنوری کے درمیان بلوچستان کے زیادہ تر شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔جبکہ8اور9 جنوری کے درمیان میانوالی ،تلہ گنگ ،چکوال اورخوشاب اور اس کے مضافات میں ہلکی بارش کے امکانات بن سکتے ہیں۔7سے9جنوری کے درمیان شمالی جنوبی وزیرستان ،بنوں ،لکی مروت اور ٹانک کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کے امکانات بن سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close