محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سردی کی شددی لہر کی پیشنگوئی جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔

پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کی توقع۔ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی16،زیارت، اسکردو،استورمنفی 11،گوپس، ہنزہ، کالام منفی 09،قلات منفی 08، گلگت، پاراچنار منفی 06،کوئٹہ،راولاکوٹ،بگروٹ اوردیر میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں