بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔ پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کی توقع۔

خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی15، استور منفی 12،اسکردو منفی 11،گوپس،کالام،زیارت منفی 09،ہنزہ منفی 07،قلات منفی06،بگروٹ،دیر، پاراچنار منفی 05،گلگت اور راولاکوٹ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں