کراچی (پی این آئی) ایک طرف جہاں پاکستان کے بالائی علاقوں میں شدید سردی نے شہریوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے وہاں سندھ میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے پر تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں. صوبے کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک تھیں۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی کھل گئیں جبکہ سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری سے 15 فروری تک ہیں۔دوسری جانب پنجاب میں سموگ کے باعث سکول 9 جنوری سے کھلیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی سکول 8 جنوری تک بند ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں