محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

پشاور(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی۔۔ پشاورمیں مطلع صاف ہونے کے باوجود سردی کی شدت برقرار۔محکمہ موسمیات کی میدانی علاقوں میں موسم شدید سرد اور بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات حکام کے مطابق صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،پشاورمیں درجہ حرارت کم سے کم 8ڈگری سنٹی گریڈتک ریکارڈکئے جانے کاامکان ہے،جبکہ صبح کے اوقات میں چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور ڈی آئی خان کے اضلاع میں دھند چھائے رہے گی۔ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close