شدید بارشیں اور ژالہ باری، موسلادھار بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ عوام کو خبردار کر دیا گیا

مکہ مکرمہ (پی این آئی) مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے کئی شہروں میں بارش کےساتھ ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ۔بارش کے دوران ہی بیت اللہ میں ہزاروں معتمرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کیں جبکہ لاکھوں افراد نے مقررہ اوقات میں نمازیں ادا کیں۔

مسجد الحرام کے امور بھی معمول کے مطابق جاری رہے ۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز تک کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی امید ہے ، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے خراب موسم کے پیش نظر عوام سے بوقت ضرورت ہی گھر سے نکلنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں