بارشیں اب رُکنے والی نہیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا،بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع۔

خطۂ پوٹھوہار میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور اسلام آبادمیں بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ): خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 17، کاکول 15، پاراچنار، پشاور 08، مالم جبہ 06، میرکھانی، تخت بھائی، سیدو شریف، پٹن 03، کشمیر :گڑھی دوپٹہ 14 ،راولاکوٹ13، مظفرآباد (ائیرپورٹ05، سٹی 03)،گلگت بلتستان: استور 09، اسکردو 07، گلگت 05، بگروٹ 01، پنجاب: اسلام آباد (زیروپوئینٹ09، ائیرپورٹ02)، چکوال، جہلم 07، راولپنڈی (چکلالہ)، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد 06، منگلا 05، اٹک 04، سیالکوٹ (ائیر پورٹ06، سٹی 04)، ڈی جی خان، ٹی ٹی سنگھ، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد 01، بلوچستان: کوئٹہ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10، گوپس منفی 08، اسکردومنفی07، کالام منفی 05، مالم جبہ، بگروٹ، پارہ چنار 04، دیر قلات، میر کھانی منفی 02،چترال، مری، گلگت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close