اسلام آباد(پی این آئی)موسمیاتی ادارے کے مطابق ماہ جنوری کے دوسرے ہفتے کے شروع میں موسم سرما فیز 2 اپنی اچھی شدت کے ساتھ پاکستان کا رخ کرنے کے امکانات ہیں۔ماہ جنوری کے پہلے 20 دن ملک میں بہت اچھی بارشیں متوقع ہیں۔
پہلا سلسلہ2جنوری سے 4 جنوری تک صرف ملک کے شمالی علاقوں میں ہلکی شدت کا سلسلہ ہوگا۔جبکہ دوسرا سلسلہ 7 جنوری کی شام سے 10 جنوری تک ہونے کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ ملک گیر طاقتور سلسلہ ہو گا اور ملک بھر میں بارشیں برسائے گا۔تیسرا سلسلہ 13 جنوری 14 جنوری ملک کے شمالی علاقوں میں ہو گااور ہلکی شدت کا سلسلہ ہوگا۔چوتھا سلسلہ 15 جنوری اور 16 جنوری ملک کے جنوبی علاقوں میں کمزور شدت کا سلسلہ ہوگا۔جبکہ پانچواں سلسلہ17 جنوری سے 19 جنوری تک ہونے کا امکان ہے اور یہ طاقتور سلسلہ ہو گا جو کہ ملک گیر بارشیں برسائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں