بارشوں اور برفباری کا آغاز، سردی کی لہر میں شدت کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان ، کشمیر اور گردو نواح میں مزیدبارش/برفباری ۔

 

 

 

پنجاب، خیبر پختونخوا،بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا ، کشمیراور اسلام آبادمیں بارش ہوئی۔ اس دوران مری، کالام اور مالم جبہ میں برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان: تربت 33 ،قلات 14، کوئٹہ(شیخ ماندہ14،سمنگلی 12)، پنجگور 09، خضدار 08،دالبندین 04، بارکھان 01،خیبر پختونخوا: چیراٹ 11، مالم جبہ 08، پشاور(سٹی ، ائیر پورٹ 08)، کالام ، تحت بائی 04، پاراچنار 03، دیر(بالائی، زیریں 03)، پٹن، سیدو شریف ، بنوں 02، بالا کوٹ 01، پنجاب:جوہر آباد، نور پور تھل 10،حافظ آباد، سرگودھا ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین06، خانیوال، کوٹ ادو 05، ملتان (ائیر پورٹ 04، سٹی 01)، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال، اوکاڑہ 04، جھنگ ، فیصل آباد03، منگلہ ، جہلم ، اٹک ، گوجرنوالہ ، ڈیرہ غازی خان02، بھکر ، لیہ ، چکوال 01، سیالکوٹ (ائیر پورٹ )، لاہور(ائیر پورٹ ، سٹی 01)، اسلام آباد(سید پور، بوکڑہ 01)، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 01) اور کشمیر: راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برفباری (انچ): مالم جبہ 03، کالام 02 اور مری میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

 

 

 

آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 11، اسکردومنفی10،گوپس،استور منفی 09،ہنزہ منفی 06، کالام ، گلگت منفی 05 ،مالم جبہ منفی 04، پاراچنار، دیر اور بگروٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں