کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد /خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان۔ تا ہم شمال اور مغربی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

 

 

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13،اسکردو منفی 10،استور، کالام منفی 07،ہنزہ منفی 06،زیارت اور راولاکوٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں