موسم سرما کی بارشیں، محکمہ موسمیات کی ہلچل مچانے والی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تا ہم شمال اور مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔پنجاب ، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 

 

 

پیر کو سب سے زیادہ سردی لہہ اور سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کےروز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد رہے گا۔ جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔پشاور، رشکئی ، نوشہرہ، مردان، صوابی ، چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 

 

 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ ، چمن ، زیارت،ژوب، تربت، گوادر، پنجگور، نوکنڈی ، دالبندین اور چاغی میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ پیر کے روز ےکم سےکم درجہ حرارت لہہ اور سکردو میں منفی12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام ، استور اور گوپس میں منفی آٹھ ،زیارت منفی سات ، گلگت منفی چھ ، قلات منفی پانچ ،چترال اوردیر میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close