موسم سرما کا بڑا طوفان ، متعدد جانیں چلی گئیں

واشنگٹن (پی این آئی)امریکہ میں موسم سرما کے ایک بڑے طوفان سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔این بی سی کے مطابق یہ ہلاکتیں اوکلاہوما، کینٹکی، میسوری، ٹینیسی، وسکونسن، کنساس، نیبراسکا، اوہائیو، نیویارک، کولوراڈو اور مشی گن میں ہوئیں۔ان میں سے چار ہلاکتیں اوہائیو کے سینڈوسکی کے قریب اوہائیو ٹرن پائیک پر46 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے ہوئیں۔اوہائیو کے گورنر مائیک ڈی وائن نے ٹویٹ کیا کہ ریاستی دستوں نے رواں اختتام ہفتہ خوفناک حادثات پر مؤ ثر ردعمل دیا ہے۔

ڈی وائن نے متنبہ کیا کہ اگر آپ کو باہر نکلنا ہے تو گا ڑی کی رفتار آ ہستہ رکھیں، سیٹ بلیٹ باندھیں اور رکنے کے لئے مناسب فاصلہ رکھیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ جائیں۔امریکی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ موسم سرما کا طوفان تیز ہواں، سرد درجہ حرارت اور شدید برف باری کے ساتھ بڑی جھیلوں پر اثرات مرتب کررہا ہے، یہاں تک کہ اس کا مرکز مشرقی کینیڈا سے زیادہ شمال کی سمت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close