پاکستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10، وارننگ جاری کر دی گئی

کوئٹہ (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے اور وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان میں نظام زندگی شدید متاثر ہورہا ہے، وادی زیارت، پشین، حرم زئی میں گیس غائب ہونے سے صارفین کو مشکلات ہیں۔ کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، کوہ خواجہ عمران، خانو زئی میں درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا،

چمن میں درجہ حرارت منفی 3، پرانا چمن میں منفی 5 تک گر گیا ہے۔ شمالی بلوچستان کے ہزاروں سیلاب متاثرین کو بھی سرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے۔ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اتوار سے بارش اور برفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close