موسلادھار بارشیں، سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

ریاض(پی این آئی)موسلادھار بارشیں، سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔۔ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔

آج صبح شروع ہونے والی بارشوں سے مکہ مکرمہ کی کئی شاہراہیں اور مضافاتی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ کئی علاقوں میں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close