محکمہ موسمیات نے بارشوں کے آغاز کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور بدستور فضائی آلودگی کی زد میں رہا۔ گزشتہ روز شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 190 ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث لاہور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا جبکہ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے بروز جمعہ کو بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

 

 

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ جبکہ شہر میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوگا وہاں فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔بارشوں کا یہ سلسلہ پنجاب کے دیگر شہروں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں