بڑے ملک کو بڑے طوفان کا سامنا، لاکھوں شہری متاثر، پروازیں منسوخ ہو گئیں

واشنگٹن (پی این آئی) شمالی امریکہ کے بڑے حصے کو موسم سرما کے ایک بڑے طوفان کا سامنا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث امریکا کے شمالی میدانی علاقوں میں برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوزیانا، مسیسیپی اور ٹیکساس میں 24 گھنٹوں میں 18 ہوا کے بگولوں نے تباہی مچائی، جس سے کئی مکانات تباہ ہو گئے اور گاڑیاں الٹ گئیں جبکہ 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہوا کے بگولوں کی وجہ سے لوزیانا میں 45 ہزار سے زائد اور مسیسیپی میں 9 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوزیانا میں گورنر نے طوفان کے باعث ہنگامی صورت حال نافذ کر رکھی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طوفان کے باعث پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی جبکہ ڈکوٹا، کولوراڈو، نبراسکا کے علاقوں میں برفباری کے باعث اسکول بند کردیے گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں