کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ اورگردونواح میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش ،موسم مزید سرد ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور،سوراب،،قلات ،خاران مستونگ ،قلعہ عبداللہ،پشین اور ژوب میں مزید بارش جبکہ کوئٹہ،قلات ،زیارت ،قعلہ عبداللہ،اورپشین کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،دوسری جانب پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے صوبے میں موسم سرما کے دوران بارش و برفباری کی پیشنگوئی کے بعد ہائی رسک علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچادی،
ڈی جی پی ڈی ایم اے کوئٹہ نصیر احمد ناصر نے کہا کہ مشینری کان مہترزئی، لکپاس، زیارت اور کوژک ٹاپ پر پہنچائی گئی ہے، پی ڈی ایم ایکے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا کہ مشینری کے علاوہ 12ہزار کمبل،7200گرم شالیں،42ہزار کلوسے زائد کھجور اور کھانے پینے کے سامان کے پیکٹس بھی متعلقہ علاقوں کو روانہ کردیئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں