محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تا ہم خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبر پختو نخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک /بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 

 

 

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا۔ تاہم دیر 06 اور گوادر میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10، کالام منفی06، گوپس، اسکردو، قلات، زیارت منفی03 اورمالم جبہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close