موسم سرما کی پہلی شدید برفباری کا آغاز ہو گیا

ایبٹ آباد (پی این آئی) موسم سرما کی پہلی شدید برفباری، ملک کے مشہور سیاحتی مقامات نے برف کی چادر اوڑھ لی، گلیات، سوات، کالام سمیت کئی علاقوں میں ہونے والی برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلیات میں موسم سرما کی دوسری برف باری کا آغاز ہو گیاجس کے بعداب تک ڈیڑھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

 

 

سڑکوں کی صفائی اوربحالی کیلئےجی ڈی اے کی مشینری اورعملہ مسلسل سرگرداں ہے ،ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائی گی ،سڑکوں کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سیاحوں کی بحفاظت نقل و حرکت یقینی بنائیں گے،اُنھوں نے کہاکہ کہ گلیات آنے والے سیاح حفاظتی اقدامات کی پاسداری کریں اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں جی ڈی اے عملہ یاضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ اُنھیں بروقت مددفراہم کی جا سکے ۔گلیات کے علاوہ سوات، کالام اور خیبرپختونخواہ کے دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔ برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے ان علاقوں کا رخ کر لیا۔ دوسری جانب شمالی بلوچستان میں سرد ہوائیں چل پڑیں اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اتوارکی شام سے شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

 

 

 

قومی شاہراہوں کے ہل پوائنٹس پر متوقع برفباری پر آمدورفت بحالی کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق چمن، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور زیارت کیلئے مشینری بھیج دی گئی ہے، مشینری کوڑک ٹاپ، کان مہترزئی، لک پاس اور زیارت میں دوران برفباری استعمال ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں