محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے موسم کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )آج اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقے دھند کے زیر اثر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close