کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری جبکہ صبح کے اوقات میں خنک اور قدرے سرد موسم ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق اگلے3 روز تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے،جمعے کو شہر کی فضاوں پر دھند چھاسکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق دسمبر کے وسط تک موسم خنک اور بسااوقات سرد ریکارڈ ہوسکتا ہے،اس دوران کم سے کم پارہ 16 ڈگری جبکہ درمیان میں کسی روز 15 ڈگری تک بھی گرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ پارہ 30 سے32 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے،البتہ اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں بھی چلیں،سمندری ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں