پاکستان کے کن علاقوں میں برفباری سے زمینی رابطے منقطع ہو گیا؟

گلگت (پی این آئی) پاکستان کے بالائی علاقوں گلگت بلتستان کےضلع استور سمیت کئی دیگر مقامات پر برفباری کے سبب ضلعی ہیڈکوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق استور میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے وقفے وقفے کے ساتھ برفباری جاری ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ غذر اور استور سمیت گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ برفباری اور سردی میں اضافے کے باعث علاقے میں لکڑی اور گیس کی طلب بڑھ گئی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس صورتحال میں لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں