کوئٹہ (آن لائن )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس پریشر میں کمی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی اور گیس کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے
جب کہ گیس پریشر میں کمی کے خلاف شہریوں نے گزشتہ روز بھی احتجاج کیا تھا اس کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی اور اس کی بندش کے مسئلے کے حل کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا کوئٹہ کے علاقے جناح ٹان اور دیگر علاقوں میں رات کو مختلف اوقات میں گیس کی بندش روز کا معمول بن چکی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات درپیش آ رہی ہیں اتوار کی شب وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت کان مہترزئی قلعہ عبداللہچمنخانوزئی قلعہ سیف اللہ ژوب قلات مستونگ اور دیگر علاقوں میں بارش اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا کوئٹہ قلات اور زیارت میں علاقہ مکینوں کو گیس کے بھاری بھر کم بلوں کی ادائیگی کے باوجود گیس پریشر میں کمی اور بندش جیسے مسائل سے نجات نہیں دلائی گئی صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے علاقہ مکین گیس پریشر اور بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی حکومت اور متعلقہ حکام کی جانب سے گزشتہ برسوں کی طرح اس سال سردیوں میں بھی گیس پریشر میں کمی اور بندش جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں بنایا گیا جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار کی شب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشن گوئی کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں