آج کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ سردی کی شدید لہر کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں (آج ) اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں(آج )اتوار کے روز مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ شام اوررات میں خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار،گلگت بلتستان اور کشمیر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔بارش کا سلسلہ پیر کو جاری رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی09، کالام منفی05،استور، اسکردو منفی 04 اور بابو سر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں