کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کم اور موسم سرد ہونے کی پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے باعث حدنگاہ 3 کلومیٹر رہ گئی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعہ کوشہر کا موسم خشک اور دن میں درجہ حرارت32ڈگری تک رہا۔صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہوا ئیں شمال مشرق اورجنوبی مغرب سے چل رہی تھیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کم اور موسم سرد ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں