رواں سال کا آخری چاند گرہن کب ہو گا اور پاکستان میں دیکھا جائیگا یا نہیں؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(آئی این پی) رواں سال کا آخری چاندگرہن(آج ) منگل کو ہوگا جسے پاکستان میں جزوی طورپردیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چاندگرہن کا آغازشام 5بجکر56منٹ جبکہ اختتام 6بجکر56منٹ پرہوگا۔چاندگرہن ملک کے مختلف شہروں میں مختلف اوقات کے دوران دیکھاجسکے گا۔اسلام آباد میں شام 5بجکر6منٹ،لاہورمیں 5بجکر5منٹ پرچاند گرہن شروع ہوگا۔

پشاورمیں چاند گرہن کا آغاز 5بجکر12منٹ،کوئٹہ میں 5بجکر38منٹ،گلگت میں 4بجکر57منٹ جبکہ مظفرآباد میں 5بجکر4منٹ پرہوگا۔پاکستان میں چاند گرہن کا اختتام 6بجکر56منٹ پرہوگا جس کا سب سے ذیادہ مشاہدہ گلگت میں 74.54فیصد، لاہور میں 62.96فیصد،مظفرآباد میں 65.20فیصد،اسلام آباد میں 61.01فیصد، کراچی میں 00.88فیصد،پشاورمیں 52.55فیصد جبکہ کوئٹہ میں 14.06فیصد ہوگا۔ایشیا،آسٹریلیا،شمالی امریکا،شمالی ومشرقی یورپ میں مکمل چاندگرہن ہوگا،سال دوہزاربائیس میں 2سورج اور2چاند گرہن ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں