موسم سرما کی پہلی بارش سردی کی لہر لےآئی،مزید کب تک بارش جاری رہے گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسم سرما کی ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔کراچی کے علاقوں شارع فیصل، ملیر، گلستان جوہر، ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ کلفٹن، قیوم آباد، کورنگی اور لانڈھی میں بھی ہلکی بارش ہو رہی ہے۔صدر، ایف بی ایریا، گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں بھی میں موسم سرما کی پہلی بارش ریکارڈ کی گئی۔موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات بوندا باندی اور ہلکی بارش کی صورت میں نظر آرہے ہیں،

کراچی کے جنوبی حصے میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش ہورہی ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ شہر میں مزید پھیلنے پر شام میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج گرج چمک کے ساتھ معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں