ملک بھر میں ہلکی بارشوں سے موسم سرما کا آغاز، زرعی اور طبی ماہرین نے بھی اچھی خبریں سنا دیں

اسلام آباد(پی این آئی)ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔پشاور میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کل صبح تک جاری رہنے کا مکان ہے۔ کوئٹہ میں بھی سرما کی پہلی بارش شروع ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

زرعی ماہرین کے مطابق کوئٹہ میں حالیہ بارشوں سے گندم کی بوائی کے لئے موثر ثابت ہوگی تاہم طبی ماہرین کے مطابق کوئٹہ بارش سے موسمی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔ مچھ بولان اور کلات میں بارش جاری ہے، ہلکی ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے تاہم گیس مکمل غائب ہے جس لوگوں کو مشکلات کا سامناہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close