محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہا ڑی علاقوں میں برفباری کا امکان۔ ملک کے دیگر علا قوں میں مو سم خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختو نخوا، با لائی / وسطی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

 

 

جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: چراٹ24،با لاکوٹ 23، کالام 21، پٹن20 ، میر خانی 13،کاکول 10 ، دیر (لوئر ، اپر) 09، پشاور (ایئرپورٹ 06 اور سٹی 05)، پاراچنار 07، بنوں، بونیر 06،دروش 05، چترال ، تخت بھائی ، سیدو شریف، مالم جبہ03،ڈی آئی خان (شہر 02)، پنجاب: جوہرآباد 32، گجرات 28، منڈی بہاؤالدین، ڈی جی خان 27، منگلا 26، جہلم 24، سیالکوٹ ( شہر 17، ایئرپورٹ 14) نارووال 15، اسلام آباد (سٹی 14، سید پور 13، ایئرپورٹ 09، بوکرا 08 اور گولڑہ 07)، چکوال 08، حافظ آباد 07، گوجرانوالہ 05، مری، سرگودھا 04، لیہ، نور پور تھل 03، بھکر 02، کشمیر: کو ٹلی 30، مظفرآباد (ایئرپورٹ 26 اور سٹی 17)، راولاکوٹ 19، گڑھی دوپٹہ 15، گلگت بلتستان: استور17، بگروٹ 03، گوپس 01، بلوچستان: چمن میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ، کالام 00،زیارات اور بابوسر میں 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close