سردی کی شدید لہر آنے کی پیشنگوئی، مزید بارشیں اور برفباری کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)ملک کے مختلف حصوں میں جمعہ سے مغربی ہوائوں کا سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ(آج) جمعہ کی شام یا رات ملک میں داخل ہو سکتا ہے اور 7 نومبر تک مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک پر اثرانداز رہے گا۔

 

 

جمعہ کی شام سے7 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، گلگت اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔حکام محکمہ موسمیات نے بتانا ہے کہ 5 سے 6 نومبر کے دوران دیر سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کشمیر، مری اور دیگرمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اسی کے ساتھ 6 نومبر کی شام یا رات سے 7 نومبر کے دوران کوئٹہ اور ژوب میں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، چمن، پشین اور دیگرمقامات پربھی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، جیکب آباد، سکھر، شہیدبینظیرآباد میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس دوران بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ ملک کے جنوبی حصے میں بھی درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ بارش کاسلسلہ ختم ہونے کے ساتھ بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آجائیں گے، تیز بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش گندم کی فصل کی بوائی کے لیے فائدہ مند رہے گی جبکہ چاول کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں