محکمہ موسمیات نے بارشوں اور سردی کی شدت بڑھنے کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے نومبر میں موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں معمول یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے اور ملک کے شمالی حصوں میں بھی معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔پنجاب، بالائی کےپی، کشمیر اور گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں بھی تقریباً معمول کےمطابق بارشیں ہوں گی۔

 

 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خشک موسم فصل خریف کی کٹائی میں ساز گارثابت ہوگا، گندم اور ربیع کی دیگرنئی فصلوں کو ابتدا میں آبپاشی کی ضرورت ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی اوروسطی پنجاب میں خشک موسم سے اسموگ پیدا ہونے کا امکان ہے جبکہ نومبر کے آخری دس دنوں میں رات اور صبح کو دھند کا امکان رہے گا اور نومبر میں رات کے درجہ حرارت بتدریج کم ہوتے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close