موسم نے کروٹ بدل لی، محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

اسلام آباد(پی این آئی )موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی پنجاب،پٹن اور بگروٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب:

منگلہ،جہلم 10،سیالکوٹ (سٹی) 02، خیبرپختو نخوا: پٹن 04، گلگت بلتستان : بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ، کالام، استور منفی 02،بابوسر،اسکردو00،پلوامہ اورزیارت میں02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب آج جمعہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)جمعہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند اور

درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے ۔ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق جمعہ کو سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں گی،دوپہر کے وقت شہر میں بلوچستان کی شمال مشرق اور شام کو مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز پارہ 38ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے،صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر دھند چھانے سے حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو درجہ حرارت 33.6 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close