سردیاں شروع ، آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا، اسلا م آباد اور بالائی پنجاب میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

 

 

 

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا، اسلا م آباد اور بالائی پنجاب میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری بھی ہوگئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: پٹن میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 02، زیارت 01 اور اسکردو میں 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close