موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشیں

پشاور (پی این آئی) ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، خیبرپختوںخواہ کے دارالحکومت پشاور سمیت کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری اور موسلادھار بارش سے خنکی بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی،تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا، اسلا م آباد اور بالائی پنجاب میں آندھی، تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں پٹن میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 02، زیارت 01 اور سکردو میں 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم ،اٹک، چکوال، گجرات،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد ،سرگودھا، خو شاب اور میانوالی میں بھی آندھی،تیز ہوا ئوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ صوبہ کے جنو بی اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 

 

بدھ کے لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کو لاہور کا درجہ حرارت 17 سے 19 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close