راولپنڈی اسلام آباد میں باد و باراں اور ژالہ باری، سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی ، موسم سرماکا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

 

 

اس وقت سیالکوٹ، گجرات، وزیر آباد، گوجرانوالہ، لالہ موسیٰ، کھاریاں ، بھمبر، کوٹلی, آزاد کشمیر، اور مینگورہ, سوات کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے طوفان تشکیل پا رہے ہیں اور ساتھ میں بارش اور تیز ہواؤں کا باعث بن رہے ہیں۔اس وقت گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں کالے بادلوں کا راج برقرار ہے. جب کہ مری میں آج بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close