سردی کی لہر آگئی، ملک بھر میں بارشیں اور ٹھنڈی ہوائوں کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اچانک موسم تبدیل ہو گیا اور گرچ چمکے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

 

تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش شروع ہوتے ہی موسم سرد ہو گیا۔ شمالی علاقوں میں بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم کپڑے اور رضائیاں نکال لیے ہیں۔بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close